اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مظلوم عوام، متاثرہ خاندانوں اور امن پسند شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آرائیں برادری کے جائز، قانونی اور پرامن مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے 22 فروری کو آرائیں برادری کی جانب سے  احتجاجی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنداواہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک اور قابل افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلسل بدامنی، عدم تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کی سرعام سرگرمیاں اور شہریوں کی جان و مال کو درپیش خطرات انتظامیہ کی سنگین ناکامی کا واضح ثبوت ہیں۔ عوام اپنے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے احتجاج پر مجبور ہیں، جو کہ ایک فطری اور آئینی حق ہے۔

علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان مظلوم عوام، متاثرہ خاندانوں اور امن پسند شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آرائیں برادری کے جائز، قانونی اور پرامن مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر مؤثر اقدامات اٹھائے۔ گنداواہ میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنائے۔ مجرم عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے اور عوام کو تحفظ کا عملی احساس دلایا جائے۔ بصورت دیگر عوامی بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سہیل

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار