Jasarat News:
2026-07-24@00:46:38 GMT

امریکی سینیٹر نے جاپان پر ایٹمی حملے کو جائز قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT

امریکی سینیٹر نے جاپان پر ایٹمی حملے کو جائز قرار دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے غزہ کی تازہ ترین جنگی تباہی پر کھل کر اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات جائز اور ضروری تھے اور انہیں کسی طور بھی انسانی اقدار یا بین الاقوامی اصولوں کے خلاف نہیں سمجھنا چاہیے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی سینیٹر لنزے گراہم  نے کہا کہ امریکا نے دوسری جنگ عظیم میں برلن اور ٹوکیو کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا تھا اور جاپان میں ایٹمی حملے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے لازم تھے۔

انہوں نے غزہ کی صورتحال کو دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا کی جنگی کارروائیوں کے ساتھ موازنہ کیا اور موقف اختیار کیا کہ جنگ میں تباہی ایک فطری عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پس منظر میں دیکھیں تو اسرائیل نے غزہ میں جو کارروائی کی، وہ کسی بھی اسرائیلی رہنما کی جانب سے کی جانے والی حکمت عملی کے مطابق تھی۔

جب صحافی نے سوال کیا کہ کیا غزہ کی تباہی مسیحی اقدار یا انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق ہے، تو گراہم نے واضح کیا کہ وہ اس بات کے قائل نہیں اور ان کے نزدیک جنگ میں شہری اور فوجی نقصان کا تناسب ایک پیچیدہ اور ناگزیر حقیقت ہے۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ جنگ میں نقصان اور تباہی ناگزیر ہے اور غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اقدامات میں کوئی اخلاقی یا قانونی تضاد نہیں بلکہ یہ ایک دفاعی حکمت عملی کے تحت کیے گئے اقدامات ہیں، موجودہ حالات میں اسرائیل نے اپنی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے وہی اقدامات کیے جو کسی بھی عالمی طاقت کی پالیسی میں متوقع ہوتے۔

یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب غزہ میں جاری تصادم نے عالمی برادری میں شدید ردعمل پیدا کیا ہے اور انسانی ہمدردی کے عالمی معیار اور جنگی حکمت عملی کے تنازع پر دوبارہ بحث کو جنم دیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم