بانی کی صحت پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
تصویر، سہیل آفریدی، فیس بک
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا۔
پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صحت پر ہم نے پرامن دھرنا دیا، قابض لوگوں نے اس معاملہ پر بے حسی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کرتے، اس معاملے پر سیاست کرتے تو رویہ کچھ اور ہوتا، فرینڈ آف کورٹ نے بھی کہا کہ بانی کی آنکھ کا مسئلہ ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں صحافت مضبوط رہے، ہم ہمیشہ صحافیوں کی مثبت تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، پشاور کے صحافیوں نے مشکل وقت میں بھی حق و سچ کا ساتھ دیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے کال دی تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ہمارا مقروض ہے، ہمیں ہمارا قرض نہیں دیتا، سب نے مل کر میرا ساتھ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے کہا کہ متاثرین تیراہ کےلیے 4 ارب روپے مختص کیے تو میڈیا پیچھے پڑ گیا تھا، ایک وزیراعلیٰ نے 11 ارب روپے کا طیارہ خریدا، قوم کا پیسہ اس طرح ضائع ہو تو صحافیوں کو بولنا چاہیے۔
سہیل آفریدی نے دوران گفتگو پشاور پریس کلب کےلیے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی پر سیاست نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔