بھارتی وزیرِاعظم نے کہا کہ ہندوستان-برازیل تعلقات کو صدر لولا کے وژن اور متاثر کن قیادت سے ہمیشہ تقویت ملی ہے، انکا یہ دورہ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی نے آج برازیلی صدر لویس اناسیو لولا دا سلوا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک آئندہ پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت کو 20 ارب امریکی ڈالر سے آگے لے جانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا مقصد مشترکہ اہداف کے ساتھ تمام شعبوں میں پیش رفت کرنا تھا۔ انہوں نے گلوبل اے آئی امپیکٹ سمٹ میں صدر لولا کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارت-برازیل تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی قیادت کو سراہا۔ نریندر مودی نے کہا "میں صدر لولا اور ان کے وفد کا بھارت میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں، بھارت-برازیل تعلقات کو صدر لولا کے وژن اور متاثر کن قیادت سے ہمیشہ تقویت ملی ہے، ان کا یہ دورہ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی توانائی فراہم کرتا ہے"۔

بھارتی وزیرِاعظم نے کہا کہ برازیل، لاطینی امریکہ میں بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صدر کے ہمراہ آنے والا بڑا کاروباری وفد دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا-مرکسور تجارتی معاہدہ کی توسیع سے اقتصادی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت کو 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ مودی نے بتایا کہ برازیل میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے لئے ایک سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت، سپر کمپیوٹرز، سیمی کنڈکٹرز اور بلاک چین جیسے شعبوں میں تعاون کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ ٹیکنالوجی کو جامع ہونا چاہیئے اور مشترکہ ترقی کا ذریعہ بننا چاہیئے۔

اس سے قبل بھارت کے وزیراعظم مودی اور صدر لولا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ ان مذاکرات میں وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ صدر لولا کو راشٹرپتی بھون کے صحن میں رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جہاں ان کا استقبال وزیراعظم مودی اور صدر دروپدی مرمو نے کیا۔ انہوں نے راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ برازیل کے صدر اپنے ہمراہ برازیل کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز پر مشتمل ایک وفد بھی لائے ہیں، جو بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ صدر لولا انہوں نے

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی