برازیل کی معروف فٹبال کھلاڑی کیتھیلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا ہے، جس کے بعد انہوں نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔ کیتھلین سوزا سعودی عرب کی ٹیم النصر خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں، انہوں نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں صحیح راستہ تلاش کرنے، مثبت تبدیلی لانے اور اپنی بہترین شخصیت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ چھوٹے قدم، صحیح راستہ تلاش کرنا، تبدیلی کی کوشش اور زندگی کے انعام کے لیے شکرگزاری۔ سعودی النصر خواتین کے کلب نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیتھلین سوزا کے اس خاص لمحے کو آپ سب کے ساتھ بانٹ رہے ہیں جب انہوں نے اسلام قبول کیا۔ کلب نے دعا کی کہ اللہ انہیں استحکام عطا کرے اور ان کے دل کو سکون و اطمینان سے بھر دے۔ کیتھلین سوزا نے فٹبال کھیلنے کی ابتدا بچپن میں برازیل سے کی اور مختصر عرصے کے لیے سانتوس ایف سی کی یوتھ ٹیم کا حصہ رہیں، بعد ازاں انہوں نے امریکہ میں یونیورسٹی آف لوئیزویل اور یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا سے تعلیم حاصل کی اور وہاں بھی یونیورسٹی سطح پر فٹبال کھیلیں۔ گزشتہ دو سال سے کیتھلین سعودی فٹبال کلب النصر کا حصہ ہیں، جس کے باعث وہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ وہاں قیام کے دوران وہ اسلامی اقدار سے متاثر ہوئیں اور اسی اثر سے انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے اسلام قبول انہوں نے

پڑھیں:

 محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری

(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya

— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) June 2, 2026

  اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

 دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، ‎‎‎ تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

 ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی