پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ، تربیتی مرحلہ عید کے بعد شروع
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
سرکاری اسکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تحت سرکاری اسکیم کے عازمین کو “روڈ ٹو مکہ” پراجیکٹ کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ پشاور ایئرپورٹ سے پرائیویٹ عازمین روانہ ہوں گے۔
اس سال تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جس میں گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پشاور سمیت صوبے بھر کے وہ عازمین جنہیں گزشتہ سال حج کی ادائیگی کا موقع نہیں ملا، دوبارہ اس موقع سے مستفید ہوں گے، اگرچہ بعض عازمین سے پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے اضافی رقم طلب کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔