پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ ہوگی، تربیتی مرحلہ عید بعد شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
پشاور:
سرکاری اسکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جا رہا ہے اور پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو شروع ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام اباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت دی جائے گی اور پشاور ایئرپورٹ پر پرائیویٹ عازمین جائیں گے۔
رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے جبکہ گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے عازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پشاور سمیت صوبے بھر سے گزشتہ سال حج سے محروم ہونے والی عازمین حج کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے، ان میں سے بعض عازمین سے مزید رقم پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے طلب کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔