امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، مائننگ، معدنیات اور توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک نے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے واشنگٹن دورے کے دوران امریکی سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹنک سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور یو ایس پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے 31 مارچ 2026 کو انعقاد کو سراہا، جس میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں اور وزارتی سطح کی شرکت متوقع ہے۔
وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا نے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تعلقات مضبوط بنانے اور مستقبل میں مزید مواقع پر تبادلہ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے اقتصادی روابط کو مضبوط کرنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری سرمایہ کاری کے دونوں ممالک

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار