شراب کے قانون میں ترمیم کیلیے بل پیش، غیر مسلموں پر بھی پابندی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
جمعیت علما اسلام کی رکن نے ملک بھر میں شراب پر پابندی سے متعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے شراب سے متعلق آرٹیکل 37 میں ترمیم جمع کرادی۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 37 شق ایچ میں غیر مسلم کا لفظ ختم کیا جائے۔
مزید پڑھیںسندھ اسمبلی نے شراب خانوں پر پابندی اور خرید و فروخت کیخلاف قرارداد مسترد کردی
شراب کے نشے میں بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا
انڈونیشیا؛ جنسی تعلق اور شراب نوشی پر نوجوان جوڑے کو سرعام 140 کوڑے مارے گئے
اگر یہ ترمیم منظور ہوگئی تو شراب کے حوالے سے غیر مسلموں کو دیا گیا استثنیٰ ختم ہوجائے گا اور پھر مکمل پابندی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔