Nawaiwaqt:
2026-07-23@23:32:52 GMT

جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاری چین سرفہرست رہا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاری چین سرفہرست رہا

لاہور(کامرس رپورٹر) چین جنوری میں بھی پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران چین سے پاکستان میں 72.6 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری آئی جو جنوری کے دوران ملک میں آنے والی مجموعی خالص سرمایہ کاری 173.3 ملین ڈالر کا 41.9 فیصد بنتی ہے۔ جنوری میں چین سے پاکستان میں 98.

8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی جبکہ 26.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بیرونِ ملک منتقل ہوئی جس کے بعد چین سے خالص ایف ڈی آئی 72.6 ملین ڈالر رہی۔مالی سال26- 2025ء کے ابتدائی سات ماہ (جولائی تا جنوری)کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً2.08 ارب ڈالرکی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی جبکہ اسی مدت میں تقریباً 1.10 ارب ڈالر کی رقوم ملک سے باہر منتقل ہوئیں۔ اس طرح خالص ایف ڈی آئی 981.4 ملین ڈالر رہی۔اس عرصے کے دوران چین بدستور سب سے بڑا سرمایہ کار ملک رہا جس نے 495.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو پاکستان میں آنے والی مجموعی خالص ایف ڈی آئی کا 50.4 فیصد بنتی ہے۔ بڑے سرمایہ کار ممالک میں متحدہ عرب امارات 126.2 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ 124.2 ملین ڈالر اور برطانیہ 64 ملین ڈالر کے ساتھ شامل رہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی سرمایہ کاری ملین ڈالر کی پاکستان میں کے دوران

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی