data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260222-02-11
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی اور سوئی گیس لائن کے پھٹنے کے واقعات پیش آئے، جن پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائیاں کرتے ہوئے کسی بھی جانی نقصان کو ٹالنے میں کامیابی حاصل کی۔ڈی ایچ اے فیز 7 کے علاقے سحر کمرشل کے قریب ایک زیر زمین سوئی گیس لائن پھٹ گئی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک کو روانہ کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر کے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنایا۔ خوش قسمتی سے، اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم علاقے کے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔دوسری جانب، کورنگی صنعتی ایریا میں چمڑا چورنگی کے قریب ایک گارمنٹس فیکٹری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور آتشزدگی کے نتیجے میں مزید کسی نقصان کو روکا۔ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد آتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔سی دوران، ملیر ٹنکی کے قریب ایک گھر میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، تمام آتشزدگی کے واقعات اور گیس لائن کے پھٹنے کے بعد متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائیاں کیں اور آگ پر قابو پالیا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیس لائن ا تشزدگی

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار