کراچی:سحری کے وقت دھماکا، گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہلاکت، چار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: نارتھ ناظم میں رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری بلاک جی میں رہائشی عمارت میں سحری کے وقت سلنڈر دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ نویں منزل کے فلیٹ میں آگ لگ گئی، اور ملحقہ فلیٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔
اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے
سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں سات سالہ بچہ جاں بحق ہوا، جس کی لاش ریسکیو عملے نے ملبے سے نکال لی جب کہ خاتون اور بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق لڑکے کی شناخت 15 سالہ برہان کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں 30 سالہ فاطمہ، 4 سالہ انیسہ، 40 سالہ ہنید اور 70 سالہ تسنیم شامل ہیں۔
دھماکا ہوتے ہی قریبی علاقوں کے لوگ جائے حادثہ پر پہنچے جب کہ متاثرہ عمارت کے دیگر مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے فلیٹ سے نکل کر باہر آ گئے۔
رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
دوسری جانب فائر بریگیڈ کے ساتھ اسنارکل نہ ہونے کی وجہ سے نویں منزل پر فلیٹ میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے پانی پہنچانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث آگ سے متاثرہ فلیٹ کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا جب کہ آگ کی لپیٹ میں آ کر دسویں منزل کے چاروں فلیٹس بھی متاثر ہوئے۔
کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا اور عمارت میں کولنگ اور سرچنگ آپریشن مکمل کر کے رہائشیوں کو ان کے فلیٹوں میں جانے کی اجازت دی گئی۔
سری لنکا سے ٹکر سے قبل ہیری بروک کا دو ٹوک پیغام
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا جب کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ سحری کے وقت لگی اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
ریسکیو حکام کہتے ہیں کہ عمارت میں گیس کی فراہمی نہیں تھی اور رہائشی سلنڈر استعمال کرتے تھے۔ عمارت سے دو تباہ شدہ سلنڈر بھی ملے ہیں۔
ڈی سی سینٹرل طہٰ سلیم نے بتایا کہ ایس بی سی اے کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے اور ٹیکنیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد ہی مکینوں کو اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ ایس ایس پی سینٹرل عمران خان نے بتایا کہ مجموعی طور پر دو فلیٹس متاثر ہوئے ہیں۔
لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے: محکمہ موسمیات
واضح رہے کہ اس سے قبل یکم رمضان کو سولجر بازار کی رہائشی عمارت میں سحری کے وقت گیس لیکیج دھماکے کے نتیجے میں پوری عمارت منہدم ہو گئی تھی اور 15 افراد اپنی جان سے گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سحری کے وقت
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔