پیشہ ورانہ گداگری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 310 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-02-12
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے شہر میںٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور پیشہ ورانہ گداگری میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائیاں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور ٹریفک کی بہتر روانی کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔پولیس کی خصوصی ٹیموں نے ایسٹ کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، مارکیٹس اور چوراہوں پر کارروائیاں کیں، جن کے دوران اب تک 310 پیشہ ور گداگر گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ یہ گداگر ٹریفک سگنلز، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر شہریوں کوہراساں کرنے اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے میں ملوث تھے۔گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور پیشہ ور گداگری کی روک تھام کرنا ہے، جو شہر کی روزمرہ زندگی میں مشکلات پیدا کرتی ہے۔ایسٹ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں شہریوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہر کی سڑکوں پرامن و سکون قائم رکھا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔