گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں‘26لاکھ جرمانہ عاید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-02-16
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن رمضان کے تیسرے روز بھی جاری رہا۔مختلف علاقوں میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی میں 26 لاکھ27 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کے مطابق افسران نے 768 مقامات پر قیمتیں چیک کیں جبکہ129 مقامات پر تنبیہ کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنرز بھی فیلڈ میں رہے اور قیمتیں چیک کیں ۔کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے اکثر مقامات پر سرکاری نرخوں پر فروٹس اور دیگر اشیا کا اکشن کرایا۔ آٹا ،چینی چکن سبزیاں بیف کیلے امرود اورنج تربوز اور اسٹرابری سمیت فروٹس کا اکشن کیا گیا۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گراں فروشی کی روک تھام اور سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔انھوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر اکشن کرائیں سرکاری نرخوں پر اکشن کا سلسلہ جاری رکھیں اکشن اور چیکنگ کا دائرہ وسیع کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف ملے اورسرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی کویقینی بنانے میں مدد ملے۔کسی کے ساتھ رعایت نہ کریں جو سر کاری نرخوں کی خلاف ورزی کرے اس پر جرمانہ عائد کریں جو بار بار خلاف ورزی کا مرتکب ہو اسے گرفتار کرلیں انھوں نے کہا کہ ہر صورت میں شہریوں کو ریلیف ملنا چاہیے۔کمشنر کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز اور مانٹر گ ٹیمیں فیلڈ میں رہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری نرخوں پر
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔