محراب پور: پرانی دشمنی کا شاخسانہ، مسلح افراد کا گائوں پر حملہ ، پولیس اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-4-11
محراب پور(جسارت نیوز)دشمنی کا شاخسانہ، مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، فائرنگ میں پولیس کانسٹیبل سمیت6 افراد زخمی، ایس ایس پی نوشہرو فیروز سمیت بھاری پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ، واقعہ کورائی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں سنہری میں پیش آیا جہاں پر مسلح افراد نے گاؤں میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں پولیس کانسٹیبل علی بخش سیٹھار اور 5 مقامی افراد شریف نونڈر، معشوق نونڈر، زوہب نونڈر، ریاض نونڈر اور گلن نونڈر زخمی ہوگئے جنہیں مورو اور نواب شاہ کے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس کانسٹیبل کونواب شاہ اسپتال سے حالت نازک ہونے پر کراچی منتقل کر دیا ہے، واقعے کے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا گھیراؤ کرلیاہے،زخمی شریف نونڈر کے مطابق سال 2004 میں ان کا چانڈیو برادری سے جھگڑا ہوا تھا جس کا فیصلہ بھی ہوگیا تھا اب 22 سال بعد سکندر نونڈر جیل سے رہا ہوکر گاؤں پہنچا تو بدلے کیلئے چانڈیو برادری کے لوگوں نے حملہ کیا ہے ہم پولیس سے تحفظ اور حملہ آور کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔