الخدمت24آغوش ہومز میں سیکڑوں بچوں کی پرورش کررہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں الخدمت کے 24 آغوش ہومز ہیں جہاں سیکڑوں یتیم بچوں کی پرورش کی جا رہی ہے،کراچی میں بھی بچیوں کے لیے آغوش ہوم قائم کردیا گیا ہے ،آغوش ہومز میں مقیم بچوں کو بہترین تعلیم وتربیت ،معیاری کھانا ،رہائش ،کھلا صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاتا ہے ۔انہیں تفریحی و مطالعاتی دوروں پر لے جایاجاتا ہے جبکہ ان کی دین ودنیا کے لحاظ سے بھی تربیت کی جاتی ہے تاکہ یہ باہمت بچے بڑے ہو کر معاشرے کے مثالی فرد بن سکیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی ۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ گلشن معمار میں قائم الخدمت آغوش ہوم میں اس وقت 140 بچے مقیم ہیں اور انہیں بورڈنگ طرز کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔الخدمت ان کا مکمل خیال رکھتی ہے ۔یہ تمام بچے باقاعدگی سے اسکول جاتے ہیں اور عام بچوں کی طرح ان کے معمولات زندگی ہوتے ہیں اور یہ بچے ان معمولات پر عمل کرتے ہیں کیونکہ یہ عمل عام زندگی میں نظم وضبط پیدا کر نے کے لیے ضروری ہوتا ہے ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ آغوش ہوم باہمت یتیم بچوں کی پرورش کا ایک بڑا اور مقبول پروجیکٹ ہے ،جس کا دائرہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے ۔آغوش ہوم میں مقیم بچوں کی انٹر میڈیٹ تک پرورش کی جاتی ہے تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں ۔بہت سے بچے یہاں سے پرورش پا کرکامیاب عملی زندگی میں داخل ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی آغوش ہومز پر کام جاری ہے ۔یتیم بچوں کی کفالت سنت رسولؐ ہے اور اسی میں جنت کا حصول پنہاں ہے ۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ باہمت بچوں کی کفالت کا عمل سارا سال جاری رہتا ہے آغوش ہوم میں مقیم ایک بچے پر ماہانہ20ہزار اور سالانہ2لاکھ 40ہزار روپے کے اخراجات آتے ہیں ۔اہل خیرافراد سے اپیل ہے کہ وہ اس اہم منصوبے میں الخدمت کا ساتھ دیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوید علی بیگ نے کہا ا غوش ہومز نے کہا کہ ا غوش ہوم بچوں کی
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔