Jasarat News:
2026-07-24@10:16:36 GMT

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن شروع

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران اعتکاف کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارہ امورِ حرمین شریفین نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اعتکاف رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا۔ادارہ امور حرمین شریفین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے ایک خصوصی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔مقدس مساجد میں اعتکاف کے خواہشمند افراد ادارے کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ جن کے پہلے سے اکاؤنٹ ہیں وہ لاگ اِن کرکے رجسٹریشن مکمل کریں۔حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی و سیکورٹی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص تعداد میں ہی اعتکاف کی اجازت دی جائے گی۔رجسٹریشن کی منظوری کے بعد اعتکاف کرنے والوں کو قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ عبادت کا یہ عمل نظم و ضبط اور روحانی سکون کے ساتھ انجام دیا جا سکے۔ادارہ امور حرمین شریفین نے ہدایت کی ہے کہ صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی رجسٹریشن کرائیں اور کسی غیر مصدقہ ذریعے یا معلومات پر اعتماد نہ کریں۔خیال رہے کہ اعتکاف کا آغاز رمضان المبارک کے آخری عشرے میں 20 ویں روزے سے ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے تک کیا جاتا ہے۔اس فوران معتکفین خود کو مسجد کے اندر بنے خیموں تک محدود کرکے تمام وقت اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں اور صرف باجماعت نماز کے لیے باہر نکلتے ہیں۔خصوصی اہمیت کے حامل اور نیکی بھرے اس عشرے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ پْرسعادت لمحے مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں گزاریں اور بیش بہا اجر پائیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اعتکاف کی

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع