City 42:
2026-07-23@23:31:37 GMT

رمضان المبارک: مہنگائی کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن نمبر کا اجرا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

ویب ڈیسک:  رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

پاکستان میں یوں تو غربت اور مہنگائی کا تناسب ہمیشہ ہی بڑھا رہتا ہے۔ تاہم رمضان کا مقدس مہینہ آتے ہی تو لگتا ہے کہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے۔ اشیائے خور ونوش بالخصوص پھل جو ایک روز پہلے جس قیمت پر فروخت ہو رہے ہوتے ہیں، اگلے روز وہی منہ مانگے داموں بیچے جا رہے ہوتے ہیں۔

اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے

تاہم رمضان المبارک کی ایسی خود ساختہ مہنگائی کے ستائے شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ کمشنر کراچی نے گراں فروشی کے خلاف ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

یہ ہیلپ لائن کمشنر آفس میں قائم کی گئی ہے اور اس کا نمبر 1299 ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مہنگائی کی شکایت اس نمبر پر کریں متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں گے۔

دریں اثنا رمضان کے تیسرے روز بھی گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 255 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور اپر 26 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا