اب دہشتگردوں کیخلاف بلارعایت کارروائیاں کریں گے: آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث پاکستان نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے روابط افغانستان میں موجود گل بہادر گروپ سے ملے ہیں۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بنوں کو بڑے سانحے سے بچا لیا گیا اور دہشتگردوں کے شہریوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کا سراغ لگا کر کارروائی کی۔ بارود سے بھری گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور کو اگلے دستے نے روکنے کی کوشش کی، تاہم اس نے گاڑی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی۔ حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔