کراچی، نارتھ ناظم آباد میں رہائشی عمارت میں دھماکا، ایک بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری کے قریب رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس سے ایک بچہ جاں بحق، خاتون اور بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق عمارت کے 10ویں فلور پر فلیٹ میں گیس اخراج سے دھماکا ہوا، جس کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ آگ اور دھماکے سے اطراف کے چار فلیٹ اور لفٹ بھی متاثر ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق 4 فائر ٹینڈر، ایک واٹر باؤزر اور 2 اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے
دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کو فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ عمارت، رہائشیوں اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ