سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہ کا کہنا ہے کہ سیدہ زہراء بتولؑ شریعت رسول ﷺ کی پاسبان ہیں، آپؑ کی ذات ماؤں کے لیے اسوہ کامل کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپؑ عبادت و ریاضت، تقویٰ و پرہیزگاری، شرم و حیاء اور صدق و صفاء کا پیکر تھیں، آپؑ عابدہ، زاہدہ، ذکیہ اور صدیقہ تھیں، حسنین کریمینؑ آپؑ کی تربیت کا مظہر تھے، آپؑ نے اپنی مبارک زندگی رضائے خداوندی اور رضائے رسول ﷺ میں بسر کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام جامع مسجد رضائے مجتبیٰ لاہور میں دختر رسول حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یومِ وصال کے موقع پر ”سیدہ خاتونِ جنتؑ کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ سیدہ زہراء بتولؑ شریعت رسول ﷺ کی پاسبان ہیں، آپؑ کی ذات ماؤں کے لیے اسوہ کامل کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپؑ عبادت و ریاضت، تقویٰ و پرہیزگاری، شرم و حیاء اور صدق و صفاء کا پیکر تھیں، آپؑ عابدہ، زاہدہ، ذکیہ اور صدیقہ تھیں، حسنین کریمینؑ  آپؑ کی تربیت کا مظہر تھے، آپؑ نے اپنی مبارک زندگی رضائے خداوندی اور رضائے رسول ﷺ میں بسر کر دی۔

انہوں نے کہا کہ آپؑ نے امت تک قرآنی تعلیمات اور نبوی فرمودات پہنچانے میں حق ادا کیا، قیامت تک نسلِ رسول ﷺ آپؑ کے ذریعے سے چلی، آپؑ کی عقیدت میں جینا جنت کا راستہ ہے، اللہ تعالیٰ نے آپؑ پر، آپؑ کی اولاد پر اور آپ کے عقیدت مندوں پر جہنم کو حرام کر دیا ہے۔ کانفرنس میں میاں محمد الیاس جلالی، مولانا محمد ادریس جلالی، علامہ محمد ذوالفقار جلالی، الحاج منیر احمد قادری، کتاب جان، حافظ محمد کاشد و دیگر نے شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رسول ﷺ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم