City 42:
2026-07-23@23:28:43 GMT

خیبر پختونخوا میں بلڈنگ پلان منظور، ریگولرائزیشن فیس مقرر

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

پشاور:  خیبر پختونخوا میں  بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈنگ پلان منظور کر کے ریگولرائزیشن فیس مقرر کردی۔

عمارتوں اور لینڈ یوز فیس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق رہائشی عمارتوں کیلئے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 10 روپے فی مربع فٹ  کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل عمارتوں کے لیے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 20 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔ 

اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رہائشی لینڈ یوز فیس 2 ہزار روپے،کمرشل لینڈ یوز فیس 10 ہزار روپے  جبکہ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے لینڈ یوز فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیس مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور  مکمل ادائیگی کے بغیرکوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی، اعلامیے کو فوری طور پر نافذ العمل کر کے سابقہ نوٹیفکیشنز منسوخ قرار دیے گئے ہیں۔

رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ریگولرائزیشن فیس لینڈ یوز فیس بلڈنگ پلان

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف