پاکستان کے فضائی حملے میں کم از کم 17 شہری جاں بحق ہوئے، طالبان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
رپورٹ کے مطابق، پاکستانی جنگی طیاروں نے ہفتہ کی رات تقریباً بارہ بجے ننگرہار کے اضلاع خوگیانی، غنیخیل اور بہسود، جبکہ پکتیکا کے ضلع برمل کے بعض حصوں پر بمباری کی۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب پاکستان کی جانب سے افغانستان پر کیے گئے حملے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فارس نیوز ایجنسی کے افغانستان ڈیسک کے نمائندے کے مطابق، ننگرہار صوبے کے محکمۂ اطلاعات و ثقافت میں طالبان کے انٹیلی جنس سربراہ قریشی بدلون نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے گزشتہ شب ننگرہار کے ضلع بہسود پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 17 غیرنظامی شہری مارے گئے۔ ان کے مطابق، ان حملوں میں مزید 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے ایک اعلامیے میں دعویٰ کیا تھا کہ ننگرہار اور پکتیکا کے بعض علاقوں پر کیے گئے فضائی حملوں میں تحریک طالبان پاکستان اور داعش خراسان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی وزارت کے مطابق یہ حملے “جوابی کارروائی” کے طور پر کیے گئے، جو رمضان کے دوران اسلام آباد میں شیعہ مسجد، باجوڑ اور بنوں میں فورسز پر ہونے والے حالیہ خودکش اور کار بم حملوں کے ردِعمل میں انجام دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق، پاکستانی جنگی طیاروں نے ہفتہ کی رات تقریباً بارہ بجے ننگرہار کے اضلاع خوگیانی، غنیخیل اور بہسود، جبکہ پکتیکا کے ضلع برمل کے بعض حصوں پر بمباری کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر کیے گئے کے مطابق
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :