چھٹا بین الاقوامی طلبہ کنونشن و ایکسپو 2026، اسلام آباد میں 4 تا 6 مئی کو منعقد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں 4 سے 6 مئی 2026 تک 6واں بین الاقوامی طلبہ کنونشن و ایکسپو منعقد کیا جائے گا۔ لاہور، کراچی، شمالی سندھ اور فیصل آباد میں پانچ کامیاب ایڈیشنز کے انعقاد کے بعد یہ چھٹا ایڈیشن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں ملک بھر اور بیرونِ ملک سے ہزاروں طلبہ، جامعات، ماہرینِ تعلیم، محققین، صنعتی ادارے اور وائس چانسلرز شرکت کریں گے۔ یہ تین روزہ عالمی نوعیت کا ایونٹ نوجوانوں کو تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہوگا۔
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اس عظیم الشان پروگرام کی سرپرستی قبول کرتے ہوئے اسلام آباد کلب میں منعقدہ باوقار تقریب کے دوران کیک کاٹ کر کنونشن و ایکسپو کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں سفرا، سفارتی نمائندگان، وائس چانسلرز، صنعتکاروں اور ممتاز تعلیمی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


کنونشن و ایکسپو میں 150 سے زائد جامعات اور اداروں کی شرکت جبکہ 30 ہزار سے زائد طلبہ کی آمد متوقع ہے۔ پروگرام میں طلبہ مقابلہ جات، جدت پر مبنی منصوبہ جات کی نمائش، صنعتی اسٹالز، کیریئر گائیڈنس سیشنز، تعلیمی و تحقیقی پریزنٹیشنز، ثقافتی سرگرمیاں اور مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔

نمائش میں لیائل پور انڈسٹریل پویلین کے ساتھ تعلیمی، سیاحتی اور سفارتی پویلین بھی قائم کیے جائیں گے۔
طلبہ مقابلہ جات اور ورکشاپس قائدِاعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوں گی، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے دیگر تعلیمی و تحقیقی ادارے مختلف متعلقہ سرگرمیوں کی میزبانی کریں گے، جن میں سیمینارز، پینل ڈسکشنز اور خصوصی تعلیمی سیشنز شامل ہوں گے۔
کھیلوں کی سرگرمیوں کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں 5 تا 15 مئی 2026 بین الاقوامی ہینڈ بال ریفریز تربیتی و اسناد کورس منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک سے شرکاء شرکت کریں گے۔ بعد ازاں 17 تا 22 مئی 2026 بین الاقوامی ہینڈ بال ٹورنامنٹ بھی اسی جامعہ میں منعقد کیا جائے گا، جس میں قومی اور بین الاقوامی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ کنونشن و ایکسپو نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، تخلیقی سوچ اور قیادت کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، تعلیمی و صنعتی روابط کو مضبوط بنانے، کھیلوں کے عالمی تعلقات کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ایک جامع اور مؤثر کاوش ہے، جو ملکی و عالمی سطح پر تعلیمی ہم آہنگی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت سعودی عرب کا 299واں یومِ تاسیس: مملکت بھر میں شاندار تقریبات، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی یوم اسکاوٹس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ٹرمپ کا بڑا اعلان، عالمی ٹیرف 15 فیصد کر دیا پاکستان سمیت 14 اسلامی ممالک کی اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کی مذمت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کنونشن و ایکسپو اسلام ا باد میں بین الاقوامی

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان