خربوزہ: ذائقے کے ساتھ صحت کے لیے بھی فائدے مند
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گرمیوں کا پسندیدہ پھل خربوزہ نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہے بلکہ صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق خربوزے میں پانی کی مقدار تقریباً نوے فیصد ہے، جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے اور گرمیوں کے اثرات سے بچانے میں مددگار ہے۔
خربوزے میں وٹامن سی کی موجودگی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتی ہے جبکہ وٹامن اے آنکھوں کی صحت اور نظر کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔ خربوزہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ یہ خون کی روانی کو بہتر بنانے اور کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ اس میں کیلوریز کم اور فائبر کی مقدار مناسب ہے۔ ساتھ ہی، یہ گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانے میں بھی مفید ہے۔
طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ خربوزے کو اعتدال کے ساتھ کھایا جائے، تاکہ اس کے غذائی فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے اور جسمانی توانائی میں اضافہ ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔