افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا: طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ وہ دہشتگرد تھے جنہوں نے مسجدوں اور عام شہریوں پر حملے کیے اور یہ وہ دہشت گرد ہیں جو بے گناہ اور معصوم مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس جگہ پاکستان نے حملہ کیا ہے وہ ایک مسجد تھی جبکہ پاکستان کی قیادت نے تو بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے سے منع کیا تھا۔
مری: بریک فیل ہونے سے گاڑی کو حادثہ، 3 خواتین جاں بحق
حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ایمان، جذبے اور تقویٰ والی فوج ہے، یہ اللّٰہ اور رسولﷺ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔