Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:35:38 GMT

شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کیلئے بڑی رعایت کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کیلئے بڑی رعایت کا اعلان

شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے نادرا نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر رجسٹریشن کی سہولت قراہم کردی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے ایک اہم اور رعایتی طریقہ کار وضع کر دیا ہے. جس کی منظوری نادرا اتھارٹی بورڈ نے بھی دے دی ہے۔اس نئی سہولت کے تحت اب شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی مشروط طور پر اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے.

نادرا آرڈیننس اور قواعد و ضوابط کے تحت دی گئی یہ سہولت پہلی بار رجسٹریشن کروانے والے افراد کے لیے 31 دسمبر 2026 تک مؤثر رہے گی۔ اس دوران درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق متبادل ذرائع سے کی جائے گی۔ 
18 سال یا اس سے زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے لیے نکاح نامہ ہونا ضروری ہے، جبکہ ان کے شوہر یا والدین کا شناختی کارڈ بنا ہونا اور ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ غیر شادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔

24 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد درخواست گزار کے والدین یا کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے، جبکہ والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔اگر والدین اور شوہر دونوں فوت ہو چکے ہوں .لیکن ان کا ریکارڈ نادرا میں موجود ہو، تو بائیومیٹرک تصدیق میں چھوٹ مل سکے. نادرا کے مطابق پہلی بار نان اسمارٹ کارڈ (سادہ شناختی کارڈ) بغیر کسی فیس کے جاری کیا جائے گا.تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے وقت درست معلومات فراہم کریں کیونکہ ایک بار کارڈ بننے کے بعد ولدیت، تاریخِ پیدائش اور جائے پیدائش میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ کے لیے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش