شناختی کارڈ اجرا پالیسی میں تبدیلی، نئی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
سٹی 42: شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لئے نادرا نے بڑی سہولت متعارف کروادی۔
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت دیدی گئی ہے ،پہلی بار رجسٹریشن کے لئے یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثرہے جس میں پیدائش سرٹیفکیٹ کی بجائےمتبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔
اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہو،والد ، والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو، ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی۔
زارا نور عباس نے سجل علی سے تعلقات کی حقیقت بیان کر دی
غیرشادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی،چوبیس سال یا زائد عمر مرد کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہو،والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی،والدین اور شوہر دونوں فوت ہو لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود تو بائیومیٹرک پر چھوٹ مل سکے گی۔
نادراکی جانب سے کہاگیاہے کہ پہلی بار نان سمارٹ کارڈ کسی فیس کے بغیر بھی جاری کیا جائے گا،شہری رجسٹریشن کے وقت درست معلومات یقینی بنائیں،ولدیت، تاریخِ پیدائش اور جائے پیدائش میں تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات کی ہدایت پر نادرا نے سہولت کا طریقہ وضع کیاہے،نادرا اتھارٹی بورڈ بھی اس کی منظوری دے چکا ہے،نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ قواعد و ضوابط کے تحت سہولت دی گئی ہے
پنجاب حکومت کا گرڈ کمپنی لمیٹڈ میں اہم انتظامی عہدوں پر بھرتیوں کا فیصلہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔