ڈپٹی کمشنر،ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر موٹر بائکس پر ایم ٹیگ کی تنصیب کا عمل جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
ڈپٹی کمشنر،ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر موٹر بائکس پر ایم ٹیگ کی تنصیب کا عمل جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) ڈپٹی کمشنر/ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر گزشتہ تین روز میں 2000سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے ایم ٹیگ کی سہولت سے استفادہ حاصل کیا جبکہ موٹر کارز پر ابھی تک 233000ٹیگ کی تنصیب کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔
اسلام اباد میں موٹر بائیکس پر جناح پارک ایف نائن ،پولیس چیک پوسٹ جی 14،گلبرگ گرین ،ملپور، فیض آباد ،گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامن کوہ ،مری روڈ نزر ٹیولپ ہوٹل ،راوت ٹی کراس ،نائنتھ ایونیو،مارگلہ ایونیو پر موٹرسائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی جی ایکسائزعرفانِ کی ہدایت بروز اتوار بھی ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ڈاریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے کہا کہ موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ ایم ٹیگ کے لئے تشریف لا سکتے ہیں، کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے شہری فی الفور بائکس پر ایم ٹیگ کی تنصیب کو یقینی بنائیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحمد عارف نے کیلیفورنیا کے گورنر کیلئے باضابطہ امیدوار کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا محمد عارف نے کیلیفورنیا کے گورنر کیلئے باضابطہ امیدوار کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سعودی وزارت خارجہ کی اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت پاکستان کی کارروائی دہشتگردوں کیخلاف تھی، شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات گمراہ کن قرار دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمہ کیلئے افغان عوام کی پاکستان کے ساتھ مکمل حمایت افغانستان میں کی گئی کارروائیوں میں 70کے قریب دہشتگرد مارے گئے، طلال چوہدریCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی جی ایکسائز ٹیگ کی تنصیب پر ایم ٹیگ ایم ٹیگ کی کی ہدایت
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔