فائل فوٹو

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی ہمارا اگلا ہدف ہے، چینی تعاون ترقی کی رفتار بڑھائے گا۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے کی تقریب میں علی پرویز ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر اور چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے خطاب کیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ چینی قیادت، حکومت اور عوام کو نئے چینی سال کی دلی مبارکباد دیتا ہوں، چین نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی مشکلات سے نکلا، پائیدار ترقی ہمارا اگلا ہدف ہے، چینی تعاون ترقی کی رفتار بڑھائے گا۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی تعلقات پیٹرولیم اور معدنیات سمیت نئے شعبوں تک ہیں۔

چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر چین کا اعتماد غیر متزلزل ہے، توانائی، معدنیات، مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی پرویز ملک نے

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ