سعودی عرب کا 299واں یومِ تاسیس: مملکت بھر میں شاندار تقریبات، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز

جدہ(خالد نواز چیمہ)مملکت سعودی عرب میں 299 ویں یومِ تاسیس کی شاندار تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں کی بلند و بالا عمارتوں کو قومی رنگوں اور روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے، جبکہ شہری تین صدیوں پر محیط پہلی سعودی ریاست کے قیام کا جشن جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کی منظوری سے سرکاری تعطیل بھی دی گئی اور مختلف ثقافتی پروگراموں اور ملی نغموں کا اہتمام کیا گیا۔

اسی سلسلے میں جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے زیرِ اہتمام “یومِ تاسیسِ سعودی عرب اور ویژن 2030: تاریخ، شناخت اور روشن مستقبل” کے عنوان سے ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور صدر معروف حسین زکیر بھٹی جاوید راہو نے سعودی قیادت، خصوصاً ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت اور Saudi Vision 2030 کو مملکت کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ یومِ تاسیس 1727ء میں محمد بن سعودکی جانب سے ریاض میں رکھی گئی پہلی سعودی ریاست کی بنیاد کی یاد دلاتا ہے، جو آج ایک مضبوط اور ترقی یافتہ مملکت کی صورت میں دنیا کے سامنے موجود ہے۔مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اوورسیز کمیونٹی مملکت سے گہری محبت اور عقیدت رکھتی ہے اور یومِ تاسیس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھتی ہے اور دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات پر فخر کرتی ہے۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے سعودی عرب کی مزید ترقی، خوشحالی اور پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی کے لیے خصوصی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی یوم اسکاوٹس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام عالمی یوم اسکاوٹس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ٹرمپ کا بڑا اعلان، عالمی ٹیرف 15 فیصد کر دیا پاکستان سمیت 14 اسلامی ممالک کی اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کی مذمت کراچی؛ گیس سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، ایک فرد جاں بحق افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔ 

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے