ڈپٹی کمشنر و ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ (M-Tag) کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ 3 روز کے دوران 2000 سے زائد موٹر سائیکل سوار اس سہولت سے استفادہ کر چکے ہیں، جبکہ موٹر کاروں پر اب تک 2 لاکھ 33 ہزار ایم ٹیگز نصب کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ایم ٹیگ رجسٹریشن کا عمل جاری، 2 لاکھ 30 ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ

ایکسائز حکام کے مطابق اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے لیے متعدد مقامات پر کیمپس قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو آسان اور بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔ جن مقامات پر ایم ٹیگ کی تنصیب جاری ہے ان میں جناح پارک (F-9)، پولیس چیک پوسٹ (G-14)، گلبرگ گرین، ملپور، فیض آباد، گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامن کوہ مری روڈ، ٹیولپ ہوٹل، راوت ٹی کراس، نائنتھ ایونیو اور مارگلہ ایونیو شامل ہیں۔

ڈی جی ایکسائز عرفان کی ہدایت پر اتوار کے روز بھی ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ موٹر سائیکل سوار اس عمل کو مکمل کرا سکیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹر سائیکل کے کاغذات اور اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لا کر قریبی کیمپ سے ایم ٹیگ لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ کی تنصیب سے ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور شہریوں کو بھی مختلف چیکنگ مراحل میں آسانی حاصل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ایکسائز حکام ایم ٹیگ موٹر سائیکل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد ایکسائز حکام ایم ٹیگ موٹر سائیکل

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار