سینیٹ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، 41نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ کا اجلاس کل دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 41 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق اسلام آباد ریئل اسٹیٹ ریگولیشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کرنے کی تحریک شامل ہے۔
ایجنڈے میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس میں ترمیم، پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 361 اور 375 میں ترمیم ، حدود آرڈیننس (زنا) میں ترمیمی بل اور میجارٹی ایکٹ 1875 میں ترمیمی بل شامل ہے۔
اِسی طرح قومی اسمبلی سے منظور شدہ اہم بلز بھی زیر غور لائے جائیں گے جن میں زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل 2025 پر غور اور منظوری متوقع ہے، البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام، کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی بل 2026 منظوری کے لئے پیش ہوگا۔
ایوان سے فیملی کورٹس ایکٹ میں ترمیمی بل منظور کئے جانے کا امکان ہے، اسلام آباد میں جسمانی سزا کی ممانعت سے متعلق قانون اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377A میں ترمیمی بل زیر غور ہے جب کہ نیشنل سکیورٹی کونسل ایکٹ میں ترمیم پیش کی جائے گی۔
مزید برآں معاشی و انتظامی قوانین میں مجوزہ ترامیم بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی امپورٹس اینڈ ایکسپورٹس کنٹرول ایکٹ میں ترمیم، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ایکٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کا بل پیش کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔