data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کراچی کے مستقبل کے لیے بحث شروع ہوچکی ہے یہی میرا مقصد تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم صحیح ٹریک پر جارہے ہیں کچھ لوگ ہمیں ڈس ٹریک کرنا چاہ رہے ہیں، ہم اسی ٹریک پر چلتے رہیں گے اور آئی ٹی کی مفت تعلیم دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکلیں بانٹ رہے ہیں، جب آپ گورنر ہائوس آتے ہیں تو کوئی قومیت پوچھتا ہے، سندھی، پٹھان اور دیگر قومیت کے بچے آئی ٹی کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ یہ بیانیہ پھیلاناہے کہ میں لوگوں میں تقسیم کا باعث بن رہا ہوں جھوٹ ہے، اب ہمیں صوبے کے لوگوں نے سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں عوامی گورنر ہوں، سازشیں کرنے والے کرتے رہیں گے، یہ چھوٹے بونے ہمیں لوگوں کی خدمت سے نہیں روک سکتے ہم آئی ٹی کی تربیت لاڑکانہ، نوابشاہ، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں بھی دیں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل