شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کو مانسہرہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں اہل خانہ، فوجی افسران اور شہریوں نے بھی شرکت کی، انھوں نے پس ماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سو گوار چھوڑی ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی جرات اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور ایک سپاہی شہید ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج بھی مارے گئے اور فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔