اب دہشتگردوں کیخلاف بلارعایت کارروائیاں کرینگے،پاک فوج کا دوٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف انکی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کرے گا۔گزشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے تانے بانے بھی افغانستان کے گل بہادر گروپ سے ملے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں بڑے سانحے سے بچ گیا، دہشت گردوں کے بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فورسز نے آپریشن کے دوران خوارج کا سراغ لگایا، گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا، خوارج نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرائی، حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفرازاور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنوں میں سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، دو دہشتگرد ہلاک بنوں میں سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، دو دہشتگرد ہلاک ڈپٹی کمشنر،ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر موٹر بائکس پر ایم ٹیگ کی تنصیب کا عمل جاری محمد عارف نے کیلیفورنیا کے گورنر کیلئے باضابطہ امیدوار کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سعودی وزارت خارجہ کی اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت پاکستان کی کارروائی دہشتگردوں کیخلاف تھی، شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات گمراہ کن قرار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلارعایت کارروائیاں دہشتگردوں کیخلاف اب دہشتگردوں پاک فوج

پڑھیں:

سید عباس عراقچی کا اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام

جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ملکی آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، توسیع و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہیں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمہوریہ آذربائیجان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں اپنے آذری ہم منصب جیھون بیراموف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، اپنے پیغام میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر میں آپ کو اور جمہوریہ آذربائیجان کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان، دو ہمسایہ اور مسلم ممالک کے طور پر، اپنی گہری تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی وجہ سے ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کے حامل رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید تاکید کی کہ ایران اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات؛ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سید عباس عراقچی کا اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام
  • روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان