Express News:
2026-07-24@01:05:10 GMT

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی اجتماعی عصمت دری کے سانحے کو 35 سال مکمل

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں المناک سانحہ کے 35 سال مکمل ہوگئے۔ 

22 اور 23 فروری 1991 کی تاریک درمیانی شب مقبوضہ وادی کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوج نے سیکڑوں خواتین کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا، جس طرح خواتین کی عزتوں کو پامال کیا گیا وہ تاریخ کا ایسا زخم ہے جو آج تک نہیں بھر سکا۔

 دلخراش سانحہ کے عینی شاہد عثمان علی ہاشم نے بتایا کہ 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب ضلع کپواڑہ میں ہمیں قابض بھارتی فوج نے بندوق کی نوک پر گھروں سے نکال کر باہر جمع کیا، نشے میں دھت بھارت کی قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کیا اورخواتین پر ظلم و جبر کیا۔

 عینی شاہد کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا، 35 سال گزر جانے کے باجود ریاستی سرپرستی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ظلم کا شکار خواتین کو انصاف نہیں مل سکا۔

اس گھناؤنے واقعہ کا مقصد مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلانا تھا تاکہ حقِ خودارادیت اور پاکستان سے وابستگی کی آواز کو دبایا جا سکے، کنن پوشپورہ جیسے سانحات ثبوت ہیں کہ ہزاروں کشمیری نوجوان اپنے نظریے، شناخت اور  پاکستان سے الحاق کی خاطر ظلم و جبر کا سامنا کرتے آ رہے ہیں۔

آزادی کی خاطر کشمیری خواتین نے بھی بے مثال صبر اور قربانی کی داستانیں رقم کی ہیں مگر ان کے حوصلے آج بھی نہیں ٹوٹے، کنن پوشپورہ کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں آج بھی انصاف کی منتظر ہیں جن پر عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج فوج نے

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار