روح اللہ مہدی کا راجستھان میں کشمیری طلباء پر حملے، معطلی پر اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
ذرائٰع کے مطابق بی ایس سی نرسنگ پروگرام میں داخلہ لینے والے کشمیری طلباء کو ڈگری مکمل کرنے سے چند ماہ قبل معطل کر دیا گیا ہے جس سے وہ مایوسی کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے راجستھان کی میواڑ یونیورسٹی میں کشمیری طلباء پر حملے اور معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تعلیمی شفافیت، طلباء کی حفاظت اور ادارہ جاتی جوابدہی پر سنگین سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بی ایس سی نرسنگ پروگرام میں داخلہ لینے والے کشمیری طلباء کو ڈگری مکمل کرنے سے چند ماہ قبل معطل کر دیا گیا ہے جس سے وہ مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نرسنگ کونسل اور راجستھان نرسنگ کونسل سے مطلوبہ رجسٹریشن حاصل کرنے میں یونیورسٹی کی ناکامی سے طلباء اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں۔ روح اللہ مہدی نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ معطلی کے احکامات کو منسوخ کریں، تشدد اور دھمکی کے الزامات کی منصفانہ انکوائری کو یقینی بنائیں اور پروگرام کی موجودہ حیثیت کو واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو باضابطہ طور پر راجستھان کے وزیراعلیٰ اور انڈین نرسنگ کونسل کے صدر کے ساتھ اٹھائیں گے اور ان سے فوری مداخلت اور متاثرہ طالب علموں کے لیے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری طلباء
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند