Islam Times:
2026-07-24@01:57:19 GMT

امریکی سفیر کی بھارتی فوجی ہیڈکوارٹرز تک رسائی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

امریکی سفیر کی بھارتی فوجی ہیڈکوارٹرز تک رسائی

بھارتی نشریاتی ادارے NDTV کے مطابق امریکا کے سفیر سرجیو گور اور امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل سیموئل جے پاپارو نے بھارتی فوج کے ویسٹرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں امریکی سفیر کے حالیہ دورے کو لے کر سیاسی اور سفارتی حلقوں میں بحث جاری ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے NDTV کے مطابق امریکا کے سفیر سرجیو گور اور امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل سیموئل جے پاپارو نے بھارتی فوج کے ویسٹرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وفد نے بھارتی فوجی حکام سے ملاقات کے دوران آپریشنل تیاریوں اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کو بعض حلقے امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب بعض عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اس دورے کو غیر معمولی انداز میں پیش کر رہا ہے۔ناقدین کے مطابق حالیہ سفارتی سرگرمیوں کو بڑھا چڑھا کر دکھانا عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال، امریکا اور بھارت کے تعلقات اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ روابط کو مدنظر رکھتے ہوئے اس دورے کو وسیع تر سفارتی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ یاد رہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون حالیہ برسوں میں مختلف معاہدوں اور مشترکہ مشقوں کے ذریعے مضبوط ہوا ہے، تاہم بعض مبصرین تعلقات میں اتار چڑھاؤ کی نشاندہی بھی کرتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق دورے کو

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی