پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی، اربوں روپے ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز

کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 336 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، انڈیکس 6200 پوائنٹس کم ہو کر رواں سال کی دوسری بڑی مندی کا شکار ہوا، تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 478 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 67 ہزار 691 کی حد پر بند ہوا ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں 567 کمپنیوں میں سے صرف 42 کمپنیوں میں اضافہ، جبکہ 389 کمپنیوں میں کمی ہوئی، سٹاک مارکیٹ میں 24 ارب روپے مالیت کے 46 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 999 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافطار ڈنر 2026: بیرونِ ملک تھائی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک کاوش افطار ڈنر 2026: بیرونِ ملک تھائی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک کاوش افغان طالبان کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بےنقاب، پاکستانی کارروائی سےمتاثرعلاقوں تک میڈیا رسائی روک دی روس کا 300 ڈرون اور 50 میزائل کے ساتھ یوکرین پر بڑا حملہ، کئی شہروں میں دھماکے افغانستان میں چینی سرمایہ کاری خطرے میں، رپورٹ میں تشویشناک انکشافات سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب جیل میں آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا کیسے کریں گے؟ سپریم کورٹ کے کیس میں اہم ریمارکس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رواں سال کی دوسری بڑی مندی سٹاک مارکیٹ میں پاکستان سٹاک

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف