خواتین کے لیے سنہری موقع: ماہانہ 30 ہزار روپے کا وظیفہ فوراً حاصل کرنے کا طریقہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: خواتین کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام شروع کردیا گیا ، منتخب خواتین کو چھ ماہ کے دوران ماہانہ 30,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خواتین کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام 2025–26 آغاز کردیا، جو چھ ماہ کی معاوضہ دار انٹرن شپ فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تجربہ دینا ہے۔
شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
انٹرنز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس، UI/UX، ویب ڈویلپمنٹ، ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے اہم شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا جبکہ منتخب خواتین کو چھ ماہ کے دوران ماہانہ 30,000 روپے وظیفہ دیئے جائیں گے۔
پروگرام کے تحت انٹرنز کو خیبر پختونخوا کے IT پارک کمپنیوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ، اور KPITB ہیڈکوارٹرز میں تعینات کیا جائے گا، تاکہ وہ صنعت سے متعلقہ عملی تجربہ حاصل کر سکیں۔
خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا
پروگرام کا مقصد خواتین کی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت بڑھانا، تکنیکی مہارتیں فروغ دینا اور ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی شعبوں میں پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
دلچسپی رکھنے والی خواتین امیدوار اپنے درخواستیں سرکاری پورٹل https://joinit.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔