Jasarat News:
2026-07-23@23:29:29 GMT

پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے: یوکرینی صدر

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے: یوکرینی صدر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیف: ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے اقدامات سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور اگر انہیں نہ روکا گیا تو اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس کی جارحیت صرف یوکرین تک محدود نہیں رہے گی۔ ان کے بقول پیوٹن کے عزائم خطے سے آگے تک پھیلے ہوئے ہیں، اس لیے عالمی برادری کو متحد ہو کر سخت اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

یوکرینی صدر نے زور دیا کہ روسی قیادت کو روکنے کا واحد راستہ مضبوط فوجی اور معاشی دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا نے بروقت اور بھرپور ردعمل نہ دیا تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ زیلنسکی کے مطابق روس کو یوکرین پر قبضہ کرنے سے روکنا صرف ان کے ملک ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

دوسری جانب یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی شہر اوڈیسہ پر روسی ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حملے میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جس کے باعث شہری آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کو دفاعی نظام کی فراہمی میں مزید تعاون کیا جائے تاکہ فضائی حملوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع