Jasarat News:
2026-07-23@23:26:20 GMT

کراچی: لیاری کا 75 سالہ رہائشی کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شہر قائد کراچی میں ریبیز کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جس نے عوامی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، ضلع لیاری سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ نعمت گل میں ریبیز کی تصدیق ہوئی ہے، شدید طبی علامات ظاہر ہونے پر انہیں جناح اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مریض کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد ریبیز کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انچارج ایمرجنسی جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ مریض تین ماہ قبل ایک کتے کے کاٹنے کے واقعے کا شکار ہوئے تھے، لیکن ریبیز سے بچاؤ کے لیے ویکسین نہ لگوائی گئی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ متاثرہ شخص میں پانی دیکھ کر خوف، بے چینی، سانس لینے میں دشواری اور گلے میں کھچاؤ جیسی علامات پیدا ہو گئی ہیں، جو ریبیز کی عام علامات میں شمار ہوتی ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسے کیسز نہ صرف متاثرہ فرد بلکہ اس کے اردگرد کے لوگوں کے لیے بھی سنگین خطرہ پیدا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر عرفان صدیقی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کے فوری بعد ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں، کیونکہ وقت پر ٹیکہ لگانے سے جان لیوا بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔

رواں سال اب تک جناح اور انڈس اسپتال میں دو، دو تصدیق شدہ ریبیز کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ان چار کیسز میں سے دو کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ ایک اندرون سندھ اور ایک بلوچستان سے لایا گیا تھا۔

ماہرین صحت کے مطابق شہری علاقوں میں ریبیز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بروقت ویکسینیشن اور کتے کے کاٹنے کے فوری علاج پر توجہ دینا ضروری ہے۔

یہ تازہ ترین کیس اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری سطح پر ریبیز کے خلاف آگاہی اور حفاظتی اقدامات میں ابھی بھی کمی موجود ہے، اور صحت عامہ کے اداروں کو چاہیے کہ وہ عوامی شعور بڑھانے کے لیے ہنگامی مہمات کا آغاز کریں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کتے کے کاٹنے کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا