خیبر پختونخوا میں خواتین کیلئے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام 2025–26 شروع کر دیا ہے، جس کے تحت منتخب امیدواروں کو چھ ماہ تک ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
یہ معاوضہ دار انٹرن شپ پروگرام خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ انٹرنز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس، UI/UX، ویب اور ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت اہم شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔پروگرام کے تحت منتخب انٹرنز کو خیبر پختونخوا کے آئی ٹی پارک میں قائم کمپنیوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈکوارٹرز میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ صنعت سے متعلق عملی مہارتیں حاصل کر سکیں۔
شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت بڑھانا، تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی شعبوں میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
دلچسپی رکھنے والی خواتین joinit.
خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خواتین ڈیجیٹل انٹرن شپ خواتین خواتین خواتین
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔