چین کا امریکہ سے تجارتی شراکت داروں پر عائد یکطرفہ محصولات کے خاتمے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
چین کا امریکہ سے تجارتی شراکت داروں پر عائد یکطرفہ محصولات کے خاتمے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ٹیرف کیس میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اس فیصلے کا نوٹس لیا ہے اور اس کی تفصیلات اور اثرات کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے۔
چین نے ہمیشہ یکطرفہ طور پر اضافی محصولات عائد کرنے کے ہر قسم کے اقدامات کی مخالفت کی ہے اور بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ ریسیپروکل محصولات اور فینٹانائل ٹیرف جیسے امریکی یکطرفہ اقدامات، نہ صرف بین الاقوامی تجارتی ضوابط اور امریکہ کے ملکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہیں۔
حقائق نے باربار ثابت کیا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون سے فوائد جبکہ محاذ آرائی سے نقصان پہنچتا ہے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں پر یکطرفہ محصولات کا خاتمہ کرے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ امریکہ اپنے تجارتی شراکت داروں پر عائد محصولات کو برقرار رکھنے کے لیے تجارتی تحقیقات جیسے متبادل اقدامات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ چین اس کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہا ہے اور اپنے مفادات کا ثابت قدمی کے ساتھ تحفظ کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربزنس کمیونٹی کا صدر ایف پی سی سی آئی مدتِ ملازمت میں مزید توسیع کا مطالبہ عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج افغان طالبان کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بےنقاب، پاکستانی کارروائی سےمتاثرعلاقوں تک میڈیا رسائی روک دی افغانستان میں چینی سرمایہ کاری خطرے میں، رپورٹ میں تشویشناک انکشافات سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب جیل میں آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا کیسے کریں گے؟ سپریم کورٹ کے کیس میں اہم ریمارکس سپریم کورٹ: دوہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت ضعیف العمری کی وجہ سے عمر قید میں تبدیلCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تجارتی شراکت داروں پر
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار