پشین، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کئے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے ایک خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کئے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید خوارج کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ کامیاب کارروائی پر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، کہا آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی جس میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز گئے دہشتگرد
پڑھیں:
چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا
اسلام آباد: چیزیئس ٹیکس ریکوری کا معاملہ اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا ہے جب ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ساہیوال نے ایک کارروائی کے دوران معروف فوڈ چین سے 40 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔
محکمہ ریونیو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کارروائی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 175 سی کے تحت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نگرانی کے دوران کمپنی کی جانب سے ظاہر کردہ فروخت اور زمینی حقائق میں نمایاں فرق سامنے آیا تھا جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آر ٹی او ساہیوال کی خصوصی ٹیم نے کاروباری مقام پر فروخت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ ریکارڈ میں درج فروخت اور حقیقی کاروباری حجم میں فرق موجود ہے۔
ابتدائی جانچ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ ادارے نے قانونی کارروائی شروع کی اور کمپنی کو واجب الادا رقم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ بعد ازاں 40 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی کارروائیاں ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھانے اور کاروباری اداروں کو درست مالی ریکارڈ برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین پر عمل درآمد سے نہ صرف سرکاری آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ معیشت کی دستاویزی شکل کو بھی فروغ ملتا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ چیزیئس ٹیکس ریکوری سمیت تمام ایسے معاملات میں قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔