مدینہ یونیورسٹی میں عالمی افطار، ثقافتی ہم آہنگی کی روشن مثال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
مدینہ اسلامی یونیورسٹی میں حال ہی میں تیسری سالانہ ّافطار اَراؤنڈ دی ورلڈٗ تقریب کا اہتمام کیا گیا جو مملکت کے یومِ تاسیس کی تقریبات کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر جامعہ کے صدر صالح العقیلہ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی فوٹوگرافر نے مدینہ منورہ کو نئے زاویے سے پیش کر دیا
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پیر کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس تقریب میں 180 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے ایک ہی دسترخوان پر افطار کیا جو جامعہ کے ثقافتی تنوع اور بقائے باہمی و باہمی افہام و تفہیم کی اقدار کا عملی مظہر تھا۔
تقریب میں شریک ممالک کے روایتی رمضان پکوان پیش کیے گئے جس سے طلبہ کو مختلف ثقافتوں اور روایات کو جاننے کا موقع ملا۔ اس سرگرمی نے ہم آہنگی اور اخوت کے ماحول میں ثقافتی و سماجی روابط کو فروغ دیا۔
مزید پڑھیے: مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل
یہ تقریب جامعہ کی جانب سے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے، تعلیمی تجربے کو مؤثر بنانے اور تہذیبی روابط کو مضبوط کرنے کے عالمی مشن کا حصہ تھی جو مملکت کی ثقافتی تنوع کے فروغ اور بین الاقوامی طلبہ کی سرپرستی کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب مدینہ یونیورسٹی مدینہ یونیورسٹی میں عالمی افطار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مدینہ یونیورسٹی مدینہ یونیورسٹی میں عالمی افطار
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔