پے در پے حادثوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے تمام تیجس لڑاکا طیاروں کو گراونڈ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی فضائیہ نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کے پے در پے حادثات کے بعد تمام تیجس طیاروں کو گراونڈ کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے 7فروری کو پیش آنے والے حادثے کے بعد اپنے زیرِ استعمال 35 تیجس لڑاکا طیاروں کے پورے بیڑے کو عارضی طور پر گراونڈ کر دیا ہے اور ان کی تکنیکی جانچ جاری ہے۔ حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی جس کے باعث فضائیہ نے تمام طیاروں کی مکمل جانچ کا حکم دیا ہے۔ ان معائنوں میں لینڈنگ گیئر کی دھاتوں کا تجزیہ، الیکٹرو میگنیٹک بریکنگ سسٹم اور آن بورڈ سافٹ ویئر کی جانچ شامل ہے۔
7 فروری کو ہونے والے حاد ثے میں سنگل سیٹ طیارے کے پائلٹ کو چوٹیں آئی تھیں تاہم وہ محفوظ رہا تھا، اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارے کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسے ناقابلِ استعمال قرار دیا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ 2016 میں تیجس کی بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد اس طیارے کا تیسرا بڑا حادثہ ہے۔پہلا حادثہ مارچ 2024 میں جیسلمیر کے قریب فائر پاور مظاہرے سے واپسی کے دوران پیش آیا تھا، جس میں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔ دوسرا واقعہ نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے پیش آیا، جس میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی طیارہ ساز کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)نے 7 فروری کے واقعے کو حادثہ قرار دینے کے بجائے ایک معمولی تکنیکی خرابی بتایا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایس او پیز کے تحت معاملے کا تفصیلی تجزیہ کیا جا رہا ہے اور جلد از جلد مسئلے کے حل کے لیے کمپنی بھارتی فضائیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ایچ اے ایل کا کہنا ہے کہ تیجس عالمی سطح پر ہم عصر لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں بہترین حفاظتی ریکارڈ رکھنے والے طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج پشاور میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے اخراجات کا انکشاف چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر ایچ نائن میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ،اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی اور کوالٹی کا.

.. پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلادیشی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ڈکی بھائی کے فریز بینک اکاونٹس بحال، ویڈیو اپلوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا، وفاقی آئینی عدالت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تیجس لڑاکا طیاروں بھارتی فضائیہ نے کے بعد

پڑھیں:

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش