data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفیر سرجیو گور اور امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل سیموئل جے پاپارو نے بھارتی فوج کے ویسٹرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق وفد نے آپریشنل تیاریوں اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کو بھارتی میڈیا میں غیر معمولی اہمیت دی گئی جبکہ بعض مبصرین نے اسے سفارتی پیغام رسانی کا حصہ قرار دیا۔  ماہرین کے مطابق ایسے دورے باہمی دفاعی تعاون کے تسلسل کا حصہ ہوتے ہیں، تاہم ان کی میڈیا تشہیر بعض اوقات سفارتی حکمت عملی کا رخ بھی ظاہر کرتی ہے۔

عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں امریکا اور بھارت کے تعلقات میں بعض معاملات پر محتاط رویہ دیکھا گیا ہے۔ اس پس منظر میں امریکی وفد کے دورے کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔

بعض مبصرین کے مطابق داخلی سیاسی اور سفارتی تناظر میں ایسے اقدامات کو نمایاں کوریج دی جاتی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر مثبت تاثر قائم رکھا جا سکے۔

دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خطے میں بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کے باعث امریکا اور بھارت کے درمیان عسکری روابط بدستور اہمیت رکھتے ہیں، تاہم سفارتی حلقوں میں اس بات پر بحث جاری ہے کہ آیا یہ دورہ محض روایتی نوعیت کا تھا یا اس کے پس منظر میں کوئی وسیع تر حکمت عملی کارفرما ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی