امریکا نے 46 سال بعد آئس ہاکی اولمپک میں سونے کا تمغہ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
امریکا کی ہاکی ٹیم نے 46 سال کے طویل انتظار کے بعد تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اولمپکس کے فائنل میں کینیڈا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
فیصلہ کن میچ میں مقابلہ انتہائی سخت رہا اور نتیجہ اوور ٹائم میں نکلا۔ امریکا کے ہیرو جیک ہیوز بنے، جنہوں نے اوور ٹائم کے دوران 1 منٹ 41 سیکنڈ میں فاتحانہ گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔ اس طرح امریکا نے 1980 کے بعد پہلی بار اولمپک آئس ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا۔
یہ بھی پڑھیں: ’کینیڈا کو حاصل نہیں کیا جاسکتا‘، آئس ہاکی میں امریکا کو شکست کے بعد جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو پیغام
یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی منفرد رہی کہ یہ فتح اسی تاریخ کو حاصل ہوئی جس دن 1980 میں امریکا نے مشہور تاریخی کامیابی حاصل کی تھی، جسے کھیلوں کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ سمجھا جاتا ہے۔
TEAM USA ???????????????????????? pic.
— Mikaela Shiffrin ⛷️ (@MikaelaShiffrin) February 22, 2026
میچ کے دوران جیک ہیوز کو اسٹک لگنے سے چوٹ بھی آئی اور ان کا دانت متاثر ہوا، تاہم اس کے باوجود انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ گول ہوتے ہی امریکی کھلاڑی خوشی سے میدان میں جمع ہوگئے اور اپنے ہیرو کو گھیر کر جشن منایا۔
فتح کے بعد جیک ہیوز نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا اور اس ٹیم کے ساتھ مل کر گولڈ میڈل جیتنا ان کی زندگی کا بہترین تجربہ ہے۔
اس تاریخی کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی عظیم آئس ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قوم کو فخر محسوس کرایا۔
امریکی ٹیم کی یہ فتح سرمائی اولمپکس 2026 کی نمایاں کامیابیوں میں شامل ہوگئی ہے، جسے امریکی آئس ہاکی کی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئس ہاکی امریکا کینیڈا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئس ہاکی امریکا کینیڈا گولڈ میڈل آئس ہاکی کے بعد
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔